آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کریں گے

2024/08/30 10:16:56
شیئر:

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو   گروسی نے 29 اگست کو کہا  کہ وہ اگلے ہفتے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کریں گے  تاکہ سائٹ پر صورتحال کا جائزہ   لیا جا سکے اور  اعلیٰ سطحی مذاکرات  کئے جا سکیں  ۔

 گروسی نے ایک بیان میں کہا کہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں جوہری تحفظ کی صورتحال "تشویش ناک" ہے اور پلانٹ میں تعینات آئی اے ای اے کے ماہرین کو حالیہ دنوں دھماکوں اور دیگر فوجی سرگرمیوں کی آوازیں مسلسل سنائی دے رہی ہیں۔

 گروسی نے متنبہ کیا کہ جوہری پاور پلانٹ پر حملہ تباہ کن ہوگا، اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، اور یہ کہ جوہری حادثے سے ہر قیمت پرگریز لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے جوہری تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر ہر ممکن کوشش کے لئے فیصلہ کن اور فوری کارروائی جاری رکھے گی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ فروری میں گروسی کے زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے دورے کے بعد سے پلانٹ کو پاور لائن میں خلل اور متعدد ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاور میں آگ لگ گئی تھی  جس کے نتیجے میں کولنگ ٹاور کو شدید نقصان پہنچا تھا۔