29اگست کو سرحدی امور پر چین بھارت مشاورت اور کوآرڈینیشن ورکنگ میکانزم کا 31 واں اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے خارجہ امور، قومی دفاع اور امیگریشن محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ملاقات مثبت، دوستانہ اور شفاف ماحول میں ہوئی۔
فریقین نے حال ہی میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی روح کے مطابق سرحدی صورتحال میں جلد از جلد تبدیلی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے سرحدی علاقوں میں متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اختلافات کو مزید کم کیا، اتفاق رائے کو وسعت دی اور بات چیت اور مشاورت کو مضبوط بنانے، ایک دوسرے کے جائز خدشات کو ایڈجسٹ کرنے اور جلد از جلد باہمی طور پر قابل قبول حل تک پہنچنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے مشاورت کے نتائج کو مستحکم کرنے، سرحد سے متعلق معاہدوں اور اعتماد سازی کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنے اور سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و امان برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔