شی جن پھنگ کی جانب سے افریقی اسکالرز کو جوابی خط

2024/08/30 18:21:55
شیئر:

27 اگست کو چینی صدر شی جن پھنگ نے 50 افریقی ممالک کے اسکالرز کے ایک خط کا جواب دیا جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ  اعلیٰ سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر اور "گلوبل ساؤتھ" کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے دانشورانہ حمایت فراہم کریں گے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی افراتفری میں چین اور افریقہ کو پہلے سے کہیں زیادہ اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ چین افریقہ تعاون فورم کا نیا سربراہی اجلاس منعقد ہونے والا ہے جس سے چین افریقہ تعلقات کے مزید شاندار امکانات کھلیں گے۔ امید ہے کہ آپ اعلیٰ سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے   کی تعمیر اور "گلوبل ساؤتھ" کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے اہم  دانشورانہ مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

چند روز قبل جنوبی افریقہ کے سابق سینئر سفارت کار گروبلر  اور 50 افریقی ممالک کے 63 اسکالرز نے مشترکہ طور پر صدر شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا ، جس میں امید ظاہر کی گئی کہ فورم کے نئے سربراہی اجلاس سے اعلیٰ سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے   کی تعمیر اور "گلوبل ساؤتھ" کی جدید کاری کی تعمیر کے لیے نیا باب لکھا جاسکےگا۔