یکم ستمبر کو شائع ہونے والے چیوشی میگزین کے ستر ہویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان "اخلاقیات، ذہانت، جسمانی فٹنس، جمالیات اور جسمانی مزدوری کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ سوشلسٹ بلڈرز اور جانشینوں کی پرورش" ہے ۔
مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں ایک سوشلسٹ ملک ہے، جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام کو سوشلسٹ بلڈرز اور جانشینوں کی پرورش کو بنیادی کام سمجھنا چاہیے،جو زندگی بھر چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی جدو جہد میں پرعزم ر ہیں۔ یہ تعلیمی نظام کا بنیادی کام ہے اور تعلیمی جدت کی سمت اور ہدف بھی ۔