چین افریقہ تعاون فورم کے سربراہی اجلاس 2024 کے موقع پر ، چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام " سولائزیشن سمفنی ، ڈیجیٹل ڈریم بلڈنگ "، " دی ایفریکن پارٹنرز " میڈیا ایکشن 31 اگست کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ 2024 کے ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس کے معاون ایونٹ کے طور پر ، اس تقریب کا مقصد چین -افریقہ میڈیا تعاون کو گہرا کرنا اور ڈیجیٹل دور میں تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کو فروغ دینا ہے۔ چین اور 20 سے زائد افریقی ممالک سے بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا، تھنک ٹینکس اور دیگر شعبوں کے 200 سے زائد نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
جمہوریہ یوگنڈا کے صدر یوویری · کاگوٹا موسیوینی ، وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر ٹوڈیرا ، اور جمہوریہ سیشیلز کے صدر واویل رام کلاوانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیغامات بھیجے ، جس میں میڈیا کے تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین اور افریقہ کے مابین عملی تعاون کو گہرا کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا گیا۔
جمہوریہ یوگنڈا کے صدر، یوویری کاگوٹا موسیوینی نے کہا کہ چین افریقہ کا ایک اہم شراکت دار ہے، اور وہ سربراہی اجلاس کے موقع پر چائنا گروپ میڈیا کی اس سرگرمی کو سراہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور چین بھی ان کے ملک کو اچھی طرح جانتا ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے نوجوان آپس میں اچھی طرح رابطہ قائم رکھیں گے اور خیالات کا تبادلہ کریں گے.
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ایم جی کے ڈائریکٹر شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی افریقی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ثقافتی وراثت میں ایک دوسرے سے سیکھنے، جدیدیت کو فروغ دینے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے اور چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں ساتھ مل کر کام کرے گا، تاکہ دنیا کی بہتر خدمت کی جا سکے۔