مائیکرو ویڈیوز کی سیریز "مشترکہ تقدیر" کی تیسری قسط "باہمی خلوص"

2024/08/31 18:23:46
شیئر:

چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس 2018  کی افتتاحی تقریب میں اپنے کلیدی خطاب میں صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا  کہ چین اور افریقی یونین نے چین افریقہ انفراسٹرکچر تعاون منصوبہ مرتب  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2013 کے بعد سے ، چین نے افریقہ میں 6،000 کلومیٹر سے زیادہ ریلوے ، 6،000 کلومیٹر سے زیادہ سڑکوں ،  بڑے پیمانے پر بجلی کی سہولیات کے 80 سے زیادہ منصوبوں  اور تقریبا 20 بندرگاہوں کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔

 اس قسط میں ، آپ کو کیمرون میں کریبی کی گہرے پانی کی بندرگاہ سے متعارف کروایا جائے گا اور مقامی آبادی کو اس سے حاصل  ہونے والے فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا ۔