چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈیجن نے کہاہے کہ 31 اگست کو چین کے ژیان بن ریف میں غیر قانونی طور پر موجود فلپائن کے کوسٹ گارڈ کے جہاز 9701 نے دانستہ چین کے معمول کے گشت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے جہاز 5205 کو خطرناک انداز میں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ہونے والے تصادم کی ذمہ داری مکمل طور پر فلپائن پر عائد ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم ایک بار پھر فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ صورتحال کا غلط اندازہ نہ لگائے، اسے مزید خراب نہ کرے ورنہ اس سے پیدا ہونے والے تمام نتائج کو فلپائن کو برداشت کر نا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ چین کو نانشا جزائر بشمول ژیان بن ریف اور اس سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے اور چائنا کوسٹ گارڈ ان تمام خلاف ورزیوں کو ناکام بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرے گا جو صف آرائی اور کشیدگی کا باعث بنتی ہیں اور ساتھ ہی چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا ۔