چینی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جانیں اور اپنے کیریئر کے راستے کو وسیع کریں

2024/08/31 16:23:39
شیئر:

"ایک جوابی خط" ( باب افریقہ)  چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے ٹی وی پروگراموں کی ایک سیریز ہے جو   چینی صدر شی جن پھنگ کی افریقی دوستوں کے ساتھ خط و کتابت کی کہانی پر  مرکوز  ہے۔ حالیہ قسط   کے  مرکزی کردارجنوبی افریقہ کی ڈربن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ  کے استاد   لین سین   ہیں۔

یہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ 2013 میں صدر شی کے پہلے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران  قائم کیا گیا  تھا ۔ دس سال بعد، 50 اساتذہ اور طلباء نے مشترکہ طور پر  صدر شی کو ایک خط بھیجا، جس میں چینی زبان  سیکھنے میں انہوں نے اپنے اور طلبا ء  کے  تاثرات   شامل کیے   اور افریقی نوجوانوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مزید مواقع فراہم کرنے پر صدر شی اور چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ اس خط کے چیف رائٹر کی حیثیت سے لین سین چین اور جنوبی افریقہ کے عوام کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے   ایک  شراکت دار اور  اس سے مستفید ہونے والوں میں سے ہیں ۔