2023 تک بر اعظم افریقہ کی مدد کے لیے چینی میڈیکل ٹیم کی جانب سےمجموعی طور پر 230 ملین مریضوں کی تشخیص اور علاج

2024/09/01 15:34:50
شیئر:

بر اعظم افریقہ کی مدد کے لئے چین نے  1963 سے 2023 کے آخر تک   کئی   میڈیکل ٹیمز  بھیجیں  ہیں  اور  اس وقت  بھی افریقہ میں 44 چینی میڈیکل ٹیمز   میں   863 ارکان    بر اعظم  افریقہ کے 43 ممالک کے 94 مقا مات   پر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ۔

چین نے افریقہ کے 41 ممالک اور خطے کے 46 ہسپتالوں  سے تعاون پر مبنی تعلقات  قائم  کر رکھے ہیں   جس کے تحت امراض قلب ، کریٹیکل کیئر میڈیسن، ٹراما سینٹرز  اور  اینڈوسکوپی سمیت 25 سینٹرز  کی مشترکہ تعمیر کی گئی ہے  جب کہ موتیا کے علاج    ، دل کی سرجری،  کٹے ہوئے  ہونٹ اور تالو کی سرجری سمیت مختلف بیماریوں کے شکار ہزاروں  مریضوں کا  مفت کلینکس  میں علاج کیا گیا ہے۔