فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں 40691 افراد جاں بحق

2024/09/01 15:24:44
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 31 اگست کو غزہ پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی            کار روائیوں سے 89 افراد  جاں بحق    اور 205 افراد زخمی  ہوئے۔ گزشتہ  سال 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے فلسطین اسرائیل تنازع کے موجودہ دور میں غزہ کی  پٹی میں اسرائیلی فوجی کار روائیوں میں  جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں  کی  تعداد  40691  ہو چکی ہے  جب کہ 94060  فلسطینی   زخمی ہوئے ہیں  ۔