غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر پولیو ویکسینیشن مہم کا آغاز

2024/09/01 15:54:19
شیئر:

31 اگست کو غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحت کے حکام نے اعلان کیا کہ یکم ستمبر سے غزہ  کی پٹی میں بڑے پیمانے پر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع کی جائے گی۔

بڑے پیمانے پر ویکسینیشن نوزائیدہ بچوں سے لے کر 10 سال تک کی عمر کے بچوں کے لئے ہے  اور غزہ کی پٹی میں 640،000 بچوں کو یہ  قطرے پلائے جائیں گے۔ غزہ پٹی کے صحت حکام کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن مہم تین مرحلوں  پر مشتمل ہے ، ایک وسطی، ایک جنوبی اور  تیسرا  مرحلہ  غزہ کی  پٹی کے شمال میں یکم ستمبر سے شروع ہوگا  ۔ ہر مرحلہ تین سے چار روز پر مشتمل ہے۔ ویکسینیشن  مہم  کے دوران ، اسرائیل اور حماس محدود وقت کے لئے اور محدود علاقے میں جنگ بندی نافذ کریں گے ۔

 حماس کے میڈیا آفس نے 31 اگست کو ایک بیان جاری کیا تھا جس میں غزہ کی پٹی میں دشمنانہ ماحول پیدا کرنے پر اسرائیلی فوج کی مذمت کی گئی تھی جس سے پولیو وائرس  کو  پھیلنے  کا موقع مل رہا ہے۔ بیان میں ویکسینیشن مہم کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔