چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے 31 اگست کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں چین کی معاشی ترقی کا نیو ڈرائیونگ فورس انڈیکس 119.5 رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.5 فیصد زیادہ ہے۔
سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی نیو ڈرائیونگ فورس کی ترقی اور توسیع کی ایک کلیدی قوت بن گئی ہے۔ 2023ء میں معاشی ترقی کے نیو ڈرائیونگ فورس انڈیکس میں جدت طرازی پر مبنی ذیلی انڈیکس میں سال بہ سال 22.3 فیصد کا اضافہ ہوا، جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر گہرائی سے عمل درآمد کیا گیا اور سائنسی اور تکنیکی تحقیق کے نتائج کے حقیقی استعمال کی طرف منتقلی کو مزید تقویت ملی۔ 2023 میں ، چین میں آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری پچھلے سال کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیادہ رہی ، اور ٹیکنالوجی مارکیٹ کی معاہدے کی مالیت میں 28.6 فیصد اضافہ ہوا۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور حقیقی معیشت کی مربوط ترقی نیو ڈرائیونگ فورس کی ترقی کومضبوط بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔ 2023 میں ، معاشی ترقی کے نیو ڈرائیونگ فورس انڈیکس میں نیٹ ورک معیشت کا ذیلی انڈیکس سال بہ سال 22.1 فیصد زیادہ رہا۔