چین اور افریقہ کی جدید کاری پر دستاویزی فلم " دور دراز کے پڑوسی" لانچ کی گئی

2024/09/02 15:45:02
شیئر:

بیجنگ میں منعقد ہونے والے  چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) 2024 سمٹ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ دستاویزی فلم  " دور دراز  کےپڑوسی "چائنا میڈیا گروپ کے متعدد پلیٹ فارمز پر نشر کی جا رہی ہے، جس میں دو طرفہ تبادلوں میں چین-افریقہ تعاون کی کامیابیوں کو پیش کیا گیا ہے اور باہمی فائدے اور جیت جیت  کے نتائج، عوامی سطح پر تعلقات اور چین اور افریقہ کی تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے کی کہانی کو  بیان کیا گیا ہے۔

 15 اگست سے اب تک، اس فلم کا پرومو افریقی ممالک کے  1,297 آؤٹ ڈور اسکرینوں، 19 ممالک میں قومی ٹیلی ویژن اسٹیشنوں اور افریقہ میں 13 نئی میڈیا ویب سائٹس پر نشر کیا جا چکا ہے۔ اس کے بعد دستاویزی فلم  کئی افریقی ممالک میں نشر کی جائے گی۔