"چین-افریقہ تعاون جنوب-جنوب تعاون میں ایک مثال ہیں " ویڈیو پر تبصرہ

2024/09/02 16:16:00
شیئر:

حالیہ برسوں میں، چند  مغربی میڈیا اور سیاست دانوں نے  یہ مفروضہ  بڑھا چڑھا کر    پیش کیا ہے کہ چین ، افریقہ میں  نئی آبادیات قائم کر رہا ہے۔ کیا واقعی ایسا  ہے؟ کیا افریقی رہنما اور عام لوگ اس گمراہ کن مفروضے  پر یقین کریں گے ؟حقیقت یہ ہے کہ زیادہ افریقی دوست اب مغرب کے اس بیانیے پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ انہوں نے واقعی یہ تجربہ کیا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان  تعلقات باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے پر مبنی ہیں، جو ماضی میں مغربی طاقتوں کے   افریقہ پر غلبہ ، لوٹ مار اور استحصال کے  نوآبادیاتی اقدامات سے بالکل مختلف  ہیں۔ چین افریقہ تعاون نے نہ صرف دونوں فریقوں کی مشترکہ ترقی کو فروغ دیا ہے بلکہ دنیا کے لئے ایک مثال قائم کی ہے  اور  خاص طور پر جنوب - جنوب تعاون ، اور جیت جیت تعاون کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔