2 ستمبر کو وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں ژیان بن ریف پر فلپائن کے حملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ژیان بن ریف چین کے نانشا جزائر کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31 اگست کو ژیان بن ریف میں غیر قانونی طور پر موجود فلپائن کے کوسٹ گارڈ کے ایک بحری جہاز نے چین کے حقوق کا دفاع کرنے والے چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز کو غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک انداز میں ٹکر ماری جس سے دونوں جہازوں کے درمیان تصادم ہوا جس پر چین نے قانون کے مطابق ضروری اقدامات اختیار کیے ۔
ترجمان نے کہا کہ فلپائن کے اس اقدام نے چین کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور جنوبی بحیرہ چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے فلپائن سے مطالبہ کیا کہ وہ ژیان بن ریف میں غیر قانونی طور پر موجود اپنے بحری جہاز کو فوری طور پر واپس بلائے اور سمندری قانون کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی فوری طور پر بند کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین سفارتی ذرائع سے فلپائن کی جانب سے بات چیت اور روابط کو برقرار رکھنے، متعلقہ معاملات کو مناسب طریقے سے سنبھالنے اور سمندری صورتحال کو بہتر انداز سے سنبھالنے کے لئے تیار ہیں۔