چین نے ریموٹ سینسنگ نمبر 43 گروپ 02 سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا

2024/09/03 11:02:58
شیئر:

بیجنگ وقت کے مطابق  3 ستمبر  کی صبح نو بجکر بائیس منٹ پر  چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ -4 بی کیریئر راکٹ کے ذریعے  ریموٹ سینسنگ 43 گروپ 02  سیٹلائٹ کو کامیابی سے لانچ کیا۔ سیٹلائٹ مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوا اور لانچنگ مشن مکمل کامیاب رہا۔ پتہ چلا ہے کہ یہ سیٹلائٹ نچلے مدار کے  سیٹلائٹ گروپس کے  نئے ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانچ   لانگ مارچ راکٹ  سیریز کی 533 ویں پرواز ہے۔