چین اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق بین الاقوامی موسمیاتی پالیسی پر امریکی صدر کے سینئر مشیر جان پوڈیسٹا 4 سے 6 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی لیو ژین من کے ساتھ "اکیسویں صدی میں موسمیاتی کارروائی کو مضبوط بنانے سے متعلق ورکنگ گروپ" کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دونوں فریقین چین امریکہ ورکنگ گروپ کے تحت عملی تعاون، اپنی اپنی مقامی موسمیاتی پالیسی کے اقدامات اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کثیر الجہتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔