چین برکس تعاون میں مزید ہم خیال شراکت داروں کا خیر مقدم کرتا ہے: چینی وزارت خارجہ

2024/09/03 16:43:40
شیئر:

3 ستمبر کو وزارت خارجہ  کی  یومیہ  پریس کانفرنس میں   ترکیہ کی جانب سے برکس میں شمولیت  کی باظابطہ درخواست  کی  خبروں  کے حوالے سے  ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان  ماؤ ننگ نے کہا کہ برکس ممالک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے  حامل ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین برکس کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ برکس کے کھلے پن، شمولیت اور جیت  جیت  تعاون کے جذبے کو برقرار رکھا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم  برکس تعاون میں حصہ لینے کے لئے مزید ہم خیال شراکت داروں کا خیر مقام کرتے ہیں۔