2 ستمبر کو چین-افریقہ تعاون فورم کے 17 ویں اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ یہ اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس فورم کی 2024 بیجنگ سمٹ اور نویں وزارتی کانفرنس کی تیاری کا اجلاس ہے۔
فورم کے 54 افریقی رکن ممالک کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں ، فورم کی چینی فالو اپ کمیٹی کے رکن یونٹس کے سربراہان سمیت تقریباً 300 افراد نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس 2024 کے نتائج کی دستاویز کے مسودے کےساتھ ساتھ سربراہی اجلاس اور نویں وزارتی کانفرنس کے ایجنڈے کے مسودے کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شریک نمائندوں نے نتائج کی دستاویز کے مسودے کو بہت سراہا ۔ ان کے خیال میں دستاویز کے مسودے میں اگلے تین سالوں میں مختلف شعبوں میں چین-افریقہ تعاون کی جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ یقین ہے کہ یہ سربراہی اجلاس چین اور افریقہ کے لیے جدیدیت کی راہ پر ہاتھ سے ہاتھ ملا کر آگے بڑھنے کا ایک نیا راستہ کھولے گا۔