چین افریقہ تعاون فورم 2024 بیجنگ سربراہ اجلاس کے موقع پر دی جانے والی ضیافت میں شی جن پھنگ کا خطاب

2024/09/04 21:48:08
شیئر:

چار  ستمبر کی شام چینی صدر شی جن پھنگ نے چین افریقہ تعاون فورم 2024 بیجنگ سربراہ اجلاس میں شریک افریقی رہنماوں  کے لئے ایک شاندار  ضیافت  کاانعقاد کیا ۔ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ  انہوں نے 10  بار افریقہ کا دورہ کیا ہے اور    بہت سے افریقی رہنماؤں کو چین کے دورے کی دعوت بھی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر  کی بنیاد  مضبوط  ہے  اور یہ  وسیع امکانات کا حامل ہے  جو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک شاندار مثال بھی ہے.

صدر شی نے کہا کہ چین افریقہ ہم نصیب معاشرہ  روایتی دوستی پرمبنی  ہے۔ گزشتہ  صدی کے وسط سے ہم سامراجیت، استعمار یت اور بالادستی کے خلاف جدوجہد میں شانہ بشانہ جدوجہد کرتے رہے ہیں اور ترقی، احیاء اور جدیدیت کی راہ پر ساتھ ساتھ چلتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورتحال کیسے تبدیل ہوتی ہے ، چین اور افریقہ کی دوستی ایک طویل عرصے سے قائم ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چوبیس سال قبل چین افریقہ تعاون  فورم (ایف او سی اے سی) نئی صدی کے آغاز میں وجود میں آیا تھا۔ اس اہم پلیٹ فارم پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم نے مل کر سڑکوں، ریلوے، اسکولوں، ہسپتالوں، صنعتی پارکوں اور اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر کی، جس سے بے شمار لوگوں کی زندگیاں اور تقدیر بدل گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر وقت کے ساتھ  ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔ 2021 میں فورم کے ڈکار اجلاس کے بعد سے ، ہم نے "نائن پراجیکٹس" اور دیگر کانفرنسوں کے نتائج کو نافذ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ، وبائی امراض کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے ، اور گلوبل ساوتھ کے لئے وقت کا ایک مضبوط پیغام  دیا ہے ۔ ہم نصیب معاشرہ کی تعمیر انسانیت کا مشترکہ خواب ہے ، اور جدیدیت خوابوں کو حقیقت سے جوڑنے کا واحد طریقہ ہے۔  صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ  فریقین  ماضی  اور موجودہ وقت میں ، چین افریقہ ہم نصیب معاشرہ کی تعمیر میں پیش پیش رہے ہیں ، اور مستقبل میں جدیدکاری کے عمل میں سب سے آگے رہنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔  انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ جب تک 2.8 بلین سے زیادہ چینی اور افریقی لوگ ایک سمت میں مل کر  آگے بڑھتے رہیں گے ، وہ جدیدیت کی راہ پر شاندار کامیابی حاصل کرنے ، گلوبل ساؤتھ کے جدیدکاری کے مقصد کی بھرپور ترقی اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کے قابل ہوں گے۔