ا ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس 2024 ,4 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں ہو رہا ہے۔ چین افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بات کی جائے تو چین مسلسل 15 سال تک افریقہ کے سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ، اور زرعی مصنوعات کی درآمد دوطرفہ تجارت میں ایک اہم شعبہ بنی ہے۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین نے افریقہ سے 25.35 ارب یوآن کی زرعی مصنوعات درآمد کیں جس کی سالانہ شرح نمو 7.2 فیصد ہے۔ افریقی خصوصی زرعی مصنوعات جیسے تل، اور میکاڈامیا میوہ جات کی درآمدات میں بالترتیب 38.8 فیصد اور 106.2 فیصد اضافہ ہوا-