مقامی وقت کے مطابق 3 ستمبر کو آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل گروسی نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یوکرین کے توانائی حکام سے ملاقات کی اور زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ گروسی نے کہا کہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی موجودہ صورتحال "بہت نازک" ہے۔ گروسی نے متنبہ کیا کہ اگر یہ پاور پلانٹ بیرونی بجلی کی فراہمی سے محروم ہوجائے تو اس کے ری ایکٹرز ٹھنڈے نہیں ہوسکیں گے، جس سے جوہری تباہی پیدا ہوگی۔ اس کے علاوہ گروسی نے کہا کہ انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ کرسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹس میں سے ایک ہے، جس میں چھ جوہری ری ایکٹرز ہیں،اور اس سال اپریل سے پاور پلانٹ کے تمام چھ یونٹ 'کولڈ شٹ ڈاؤن' کی حالت میں ہیں۔