انکلوشن کانفرنس آن دی بنڈ 2024 کا باضابطہ آغاز

2024/09/05 15:48:28
شیئر:

5 ستمبر کو ، شنگھائی ہوانگپو ایکسپو پارک میں "ٹیکنالوجی اور   پائیدار مستقبل  بنا نے" کے موضوع   پر   انکلوشن کانفرنس آن دی بنڈ 2024  کا آغاز  ہوا۔

 کانفرنس میں 10 سے زائد معروف چینی اور غیر ملکی اعلی سائنسدان  اور 500 سے زائد صنعتی رہنماؤں کو مقررین کے طور پر مدعو کیا گیا ۔ اجلاس میں  سائنس اور ٹیکنالوجی کے رجحانات اور صنعتوں کے گہرے انضمام پر تبادلہ خیال کیا  گیا ۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی نمائش میں نمائش کنندگان کی ایک نئی ریکارڈ تعداد  دیکھی گئی  اور دنیا بھر سے 100 سے زائد سائنس اور ٹیکنالوجی انٹرپرائزز، سائنسی تحقیقی ادارے  اپنی اختراعی کامیابیوں  کے اظہار کے لئے اکٹھے ہوئے۔