پھنگ لی یوان اور افریقی رہنماؤں کی بیگمات کی چین افریقہ خواتین کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت

2024/09/05 19:30:45
شیئر:

5 ستمبر کی صبح، بیجنگ میں چین-افریقہ خواتین کی تعلیمی  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ  اور  بچیوں  اور خواتین کی تعلیم  کے لئے  یونیسکو کے خصوصی ایلچی، پھنگ لی یوان نے شرکت  اور تقریر کی ۔اس کانفرنس میں  چین میں چین-افریقہ تعاون فورم کے  بیجنگ سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے 26 افریقی رہنماؤں  کی بیگمات  اور نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 اپنی تقریر میں پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور افریقہ خواتین کی تعلیم کی ترقی کو فروغ دینے اور بہتر مستقبل کی جانب بڑھنے میں ہم خیال ہیں  اور دونوں فریقوں کو چین-افریقہ دوستی اور تعاون کے جذبے کو آگے بڑھانا جاری رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر زیادہ منصفانہ، جامع اور اعلی معیار کی سمت میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کی عالمی   ترقی کو فروغ دینا چاہئے، اور مشترکہ طور پر سب کے لئے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کرنی چاہئے. سینیگال، برونڈی، استوائی گنی، موریطانیہ، موزمبیق  اور کینیا کے صدور کی  بیگمات  نے  بھی  اس تقریب میں  تقاریر کیں ۔ انہوں نے افریقہ میں لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر پھنگ لی یوان کا شکریہ ادا کیا، متعلقہ شعبوں میں افریقی ممالک کے لئے چین کی طویل مدتی حمایت اور مدد کو سراہا، اور خواتین  کی زںدگیوں کو   مزید خوشحال  بنانے میں مدد  کے لئے چین کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

پھنگ لی یوان نے  افریقی معززین کے ساتھ  بچوں کی کورل اور پیکنگ اوپیرا پرفارمنس سے بھی لطف اٹھایا ، اور روایتی چینی ثقافت اور خواتین کی تعلیم  کے حوالے سے  نمائش کا دورہ  بھی کیا۔