2024 کے ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ نے کئی افریقی ممالک کے 10 مین اسٹریم میڈیا کے نمائندوں کو چین آنے کی دعوت دی تاکہ وہ چینی طرز کی جدیدکاری اور اس کی ترقی کا مشاہدہ کر سکیں۔
5 ستمبر کو سمٹ کی افتتاحی تقریب دیکھنے کے بعد افریقی میڈیا کے نمائندگان نے چین اور افریقہ کو جدید بنانے کے خواب کو آگے بڑھانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں ایک نیا باب لکھنے کی چینی صدر شی جن پھنگ کی تجویز کی تعریف کرتے ہوئے اسے حوصلہ افزا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ افریقی عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے چین اور افریقہ کے درمیان مزید عملی اور موثر تعاون کے منتظر ہیں۔
کانگو (ڈی آر سی) کے میشابی وائس ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈلارڈ مائنین شینیانگبو نے کہا کہ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کی کلیدی تقریر کو غور سے سنا جس میں انہوں نے کہا کہ چین اور افریقہ کو جدیدیت کے سفر پر مل کر کام کرنا چاہئے ۔انہیں یقین ہے کہ اس سے افریقی عوام کو تحریک ملے گی اور افریقی عوام کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر ہوگی۔