5 تاریخ کو، چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اگست میں چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگست میں چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 114.2 پوائنٹس رہا، جو جولائی سے 0.1 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور نئی توانائی کی گاڑیوں کی مقبولیت سمیت مثبت عوامل کے بائث ای کامرس لاجسٹکس کمپنیوں کے اخراجات اگست میں نمایاں طور پر بہتر ہوئے، لاگت کا اشاریہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں تیزی سے 3.1 پوائنٹس گرا، جو پچھلے دو سالوں میں ایک نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اگست میں چین کا کموڈٹی پرائس انڈیکس 110.3 پوائنٹس رہا، جو ماہ بہ ماہ 3.6 فیصد کم ہے۔ چائنا بلک کموڈٹی سرکولیشن ایکسچینج ایسوسی ایشن کے متعلقہ انچارج کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے پیداوار اور تعمیرات پیک سیزن میں داخل ہو رہی ہیں اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کا امکان بڑھ رہا ہے، توقع ہے کہ کموڈٹی مارکیٹ میں مستقبل میں استحکام اور بہتری آئے گی۔