5 ستمبر کی صبح صدر شی جن پھنگ نے چین افریقہ تعاون سے متعلق فورم کی بیجنگ سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین یکطرفہ طور پر مارکیٹ کھولنے کے لئے پہل کرنے کا خواہاں ہے ، اور چین نے 33 افریقی ممالک سمیت تمام کم ترقی یافتہ ممالک، جنہوں نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں، کے 100 فیصد ٹیرف آئٹمز کو صفر ٹیرف ٹریٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے والا دنیا کا پہلا بڑا ترقی پذیر ملک اور بڑی معیشت بنا ہے جس سے چین کی بڑی مارکیٹ کو افریقہ کے لیے ایک بڑا موقع بنا یا جائےگا۔