5 ستمبر کی سہ پہرچینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس میں شریک ساؤ ٹوم اور پرنسپ کے وزیر اعظم پیٹرس ٹروواڈا سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ موجودہ سربراہی اجلاس میں چین اور افریقہ کے رہنماؤں نے چین افریقہ دوستی کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہوئےجدیدکاری کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور اعلی سطحی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک نیا خاکہ تیار کیا ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ ساؤ ٹوم اور پرنسپ کی چین افریقہ دوستی اور تعاون کے بڑے خاندان میں واپسی مکمل طور پر دونوں عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ اس حوالے سے جناب وزیر اعظم کی تاریخی خدمات کو دونوں ممالک کے عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔