4 سے 6 ستمبر تک چین افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کا سربراہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ تمام فریقین نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے فریم ورک میں تعاون کو گہرا کرنے سے متعلق چین افریقہ مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے پر اتفاق کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام فریق اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، ترقیاتی تعاون کو گہرا کرنے اور نئے دور میں ہر موسم میں چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے خواہاں ہیں۔ تمام فریقین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ ترقی کو بین الاقوامی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت میں رکھے، سیاسی عزم کا مظاہرہ کرے اور پائیدار ترقی کے حصول میں ترقی پذیر ممالک بالخصوص افریقہ کے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کے حل کی حمایت کو ترجیح دے۔ بیان میں ترقی یافتہ ممالک پر زور دیاگیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک خاص طور پر افریقی ممالک کی مدد کے اپنے وعدوں کو اخلاص کے ساتھ پورا کریں ۔
تمام فریقوں نے اس پختہ یقین کا اظہار کیا کہ چین افریقہ تعاون جنوب جنوب تعاون کی ایک نئی قسم کی مثال ہیں ۔ انہوں نے افریقی یونین کے ایجنڈا 2063 اور افریقی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں کے ساتھ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے منسلک ہونے کے عمل کو فعال طور پر فروغ دینے اور جدیدکاری کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے چین افریقہ شراکت داری کے 10 اقدامات کے نفاذ میں تیزی لانے،اور افریقہ کی صنعت کاری کی حمایت کے اقدام جیسے افریقہ بھر کے منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے ، عالمی ترقیاتی تعاون میں رہنما کردار ادا کرنے اور عالمی حکمرانی میں چین اور افریقہ کی نمائندگی کرنے والے "گلوبل ساؤتھ" کی نمائندگی اور آواز کو بڑھانے کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کرنے ، غربت میں کمی اور غذائی تحفظ جیسے شعبوں میں پالیسی ڈائیلاگ، تجربات کے تبادلے اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
تمام فریقوں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور سہ فریقی تعاون کو گہرا کرنے، افریقی ممالک کو فائدہ پہنچانے والے مزید ترقیاتی تعاون کے منصوبے تخلیق کرنے اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو مشترکہ طور پر تیز کرنے پر مشترکہ کوشش کرنے کی امید ظاہر کی۔