چین اور افریقہ کے درمیان تعاون اور ترقی میں نئے مواقع پیدا ہو ئے۔ نائیجیریا کی ریاست نائیجیر کے گورنر

2024/09/06 15:27:15
شیئر:

چین  افریقہ تعاون فورم کے سربراہی اجلاس میں شرکت  کے لئے بیجنگ میں موجود   نائیجیریا کی ریاست نائیجیر  کے گورنر اومار باگو نے  چائنا میڈیا گروپ کو ایک  خصوصی انٹرویو میں   زراعت اور کاروباری اداروں میں دونوں ممالک کے مابین عملی تعاون کو  بے حد  سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کا سربراہی اجلاس دونوں ممالک کے لیے مزید شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع لائے گا۔

اومار باگو ن نے ریاست نائیجیر کی زراعت کو جدید بنانے میں چین کے کردار کی تعریف کی۔ ان کا ماننا تھا  کہ چین کی تکنیکی مدد نے نائجیریا کی زراعت اور غذائی تحفظ کو جدید بنانے کے عمل کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ر یاست نائیجیر    ایک زرعی  ریاست ہے جہاں   کئی آبی وسائل اور زمین موجود  ہے  اور ہمیں اس  سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ چین سے بہت سے ماہرین نائیجیر    میں زرعی ترقی  میں تعاون کرنے  اور کسانوں کو زرعی علم سکھانے کے لئے آئے ہیں تاکہ ہمارے کسانوں کو زمین کو اچھی طرح سے کاشت کرنے میں مدد مل سکے۔