چین کا دوبارہ قابل استعمال آزمائشی خلائی جہاز مدار میں 268 دن گزارنے کے بعد 6 ستمبر کو کامیابی کے ساتھ اپنی مقررہ لینڈنگ سائٹ پر واپس پہنچ گیا ہے۔ اس تجربے کی مکمل کامیابی چین کی دوبارہ قابل استعمال خلائی جہازوں کی ٹیکنالوجی کی پختگی کی نشاندہی کرتی ہے، جو مستقبل میں خلا کے پرامن استعمال کے لیے سفر کا زیادہ آسان اور سستا طریقہ فراہم کرسکتی ہے۔
ادھر بیجنگ وقت کے مطابق 6 ستمبر کی صبح دو بجکر تیس منٹ پر چین نے تھائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں لانگ مارچ 6 کیریئر راکٹ کے ذریعے گیلی گروپ03 کے دس سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں پہنچایا اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کی 534 ویں پرواز ہے۔