6 ستمبر کی صبح آٹھویں چین افریقہ انٹرپرینیورز کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔
چین اور افریقہ کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور افریقہ کی کاروباری برادری نے مواصلات اور تعاون کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ چین افریقہ انٹرپرینیورز کانفرنس چین افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت چین اور افریقہ کی کاروباری برادری کے لئے اعلی سطح کی اقتصادی اور تجارتی تقریب ہے۔ 2003 میں اپنے قیام کے بعد سے ، یہ کانفرنس ہر تین سال بعد چین اور افریقی ممالک میں باری باری منعقد ہوتی ہے ۔
چینی اور افریقی رہنماؤں نے کانفرنس میں تقاریر کیں،اور چین اور افریقہ کے درمیان دوستی کو بڑھانے ، تعاون کو مضبوط کرنے اور دونوں فریقوں کے کاروباری اداروں کے مابین عملی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کی وضاحت کی ۔ کانفرنس میں چینی کاروباری اداروں کے 380 سے زائد نمائند گان اور افریقہ کی طرف سے سینیگال، جنوبی افریقہ اور کینیا سمیت 48 افریقی ممالک کے 400 سے زیادہ نمائندے شریک ہوئے .