چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس پر کئی افریقی ممالک کے مختلف میڈیا کی خاص توجہ ہے ۔ میڈیا کی متفقہ رائے کے مطابق یہ سربراہی اجلاس چین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کے اگلے مرحلے کی سمت کی نشاندہی کرے گا اور نئی تحریک پیدا کرے گا۔
روانڈا کے مین اسٹریم میڈیا "نیو ٹائمز" نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ یہ سربراہی اجلاس چین اور افریقہ کے لئے اگلے مرحلے میں تعاون کو گہرا کرنے کی سمت کی نشاندہی کرے گا۔ مضمون کے مطابق سربراہی اجلاس کے دوران افریقی اور چینی رہنما چین افریقہ تعلقات کی ترقی کا نیا خاکہ تیار کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ اجلاس میں منظور کیے گئے اعلامیے میں اہم امور پر چین اور افریقہ کے اتفاق رائے کو واضح کیا گیا، مستقبل میں چین اور افریقہ کے درمیان اعلیٰ معیار کے تعاون کے نفاذ کی راہ کا خاکہ تیار کیا گیا اور چین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کے اگلے مرحلے کی سمت کی نشاندہی کی گئی۔