چین افریقہ تعاون فورم کا بیجنگ سربراہی اجلاس چین افریقہ تعلقات کی تاریخ میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا، شی جن پھنگ

2024/09/06 09:45:21
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

5 ستمبر کی شام کو چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آئے ہوئے  روانڈا کے صدر پاول کاگامے سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین روانڈا کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو  فروغ دینے، نظریات اور  اتفاق رائے کو بڑھانے اور اپنی اپنی جدیدیت کو عملی جامہ پہنانے کی راہ پر شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے۔ موجودہ سربراہی اجلاس چین افریقہ تعلقات کی تاریخ میں  نیا سنگ میل ثابت ہوگا اور چین روانڈا دوستانہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے تاریخی موقع فراہم کرےگا۔