شی جن پھنگ کی تعلیم کے فروغ پر کتاب کی اشاعت

2024/09/08 19:23:32
شیئر:

شی جن پھنگ کی تعلیم کے فروغ پر کتاب اشاعت کے بعد ملک بھر میں تقسیم کی گئی ہے۔

 تعلیم قومی احیاء اور سماجی ترقی کی ایک اہم اساس ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے کامریڈ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت  سے تعلیم کی ترجیحی ترقی پر عمل کیا ہے، تعلیم کی جدیدکاری کو تیز کرنے اور تعلیمی  اعتبار سے  ایک مضبوط ملک کی تعمیر کے لئے بڑے فیصلے کیے ہیں، اور تاریخی کامیابیوں کے حصول کے لئے نئے دور میں تعلیم کے مقصد کو فروغ دیا ہے. چین نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نظام تعمیر کیا ہے اور تعلیمی جدت کی مجموعی سطح دنیا کے نمایاں  ممالک کی صف میں داخل ہو چکی ہے۔ کامریڈ شی جن پھنگ کی جانب سے تعلیم کے بارے میں جاری کردہ اہم ہدایات کا ایک سلسلہ نئے دور اور نئے سفر میں تعلیم کو  عمدگی سے فروغ دینے اور چینی قوم کی عظیم احیاء کو جامع طور پر فروغ دینے کے لئے مضبوط حمایت فراہم کرتے ہوئے دوررس رہنما اہمیت کا حامل ہے۔