چین کے خلاف دباؤ کی امریکی حکمت عملی نقصان دہ ثابت ہوگی،نیدرلینڈز کے اسکالر

2024/09/09 11:12:07
شیئر:

نیدر لینڈز  کی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ لیتھوگرافی مشینوں پر برآمدی کنٹرول کا دائرہ وسیع کرے گی۔ نیدرلینڈز کے ماہرین کا خیال ہے کہ نیدرلینڈز کا یہ اقدام امریکی جبر کے تحت  لیا   گیا تھا ۔  اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے امریکہ چین کی ہائی ٹیک انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی کو روکنے کی کوشش کرتا ہے جس کا نتیجہ آخر میں الٹ ہی نکلے گا ۔

 ویجے یونیورسٹی ایمسٹرڈیم ،نیدرلینڈز کے پروفیسر ہینک اووربیک نے سی ایم جی  کو  بتایا کہ امریکہ  کا نیدرلینڈز پر زبردست دباؤ ہے اور یہی وہ اہم عنصر ہے جس کی وجہ سے نیدرلینڈز کی حکومت لیتھوگرافی مشینوں پر برآمدی کنٹرول کا دائرہ وسیع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ  امریکہ کے اس اقدام سے طویل مدت میں چین کی ہائی ٹیک انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی کو روکا نہیں جا سکے گا، اور امریکہ کے پابندیوں کے اقدامات  بنیادی ٹیکنالوجیز سے نمٹنے کے لئے چینی کاروباری اداروں اور سائنسی تحقیقی اداروں کے عزم اور اعتماد کو فروغ دیں گے، اور بالآخر خود مغربی کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے.