شی جن پھنگ کا کم جونگ اُن کو عوامی جمہوریہ کوریا کے قیام کی چھیترہویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا پیغام

2024/09/09 09:46:20
شیئر:

9 ستمبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر شی جن پھنگ نے کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی کونسل کے چیئرمین کم جونگ ان کو  عوامی جمہوریہ کوریا کے قیام کی  چھیترہویں  سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا ایک  پیغام  ۔

 شی جن پھنگ نے  کہا   کہ گزشتہ 76 برسوں کے دوران ورکرز پارٹی آف کوریا کی قیادت میں  شمالی کوریا کے عوام مختلف قومی منصوبوں کی بھرپور ترقی  کے  فروغ  میں  متحد  رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  حالیہ برسوں میں  جنرل سکریٹری نے کورین پارٹی اور عوام کی تعمیر و ترقی کی کامیابیوں کے سلسلے کی قیادت کی ہے۔ صدر شی نے کہا کہ  اس سال چین اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں  سالگرہ اور "چین-شمالی کوریا  کی دوستی کا سال" منایا جا رہا ہے۔ نئے دور اور نئے حالات کے تحت چین، چین-شمالی کوریا  تعلقات کو سٹریٹجک اور طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا رہے گا۔

  چین کے صدر نے کہا کہ چین،عوامی جمہوریہ کوریا کے ساتھ   سٹریٹجک روابط کو گہرا کرنے،  ہم آہنگی اور تعاون کو مشترکہ طور پر  مضبوط کرنے  اور اسے  ترقی  دینے کے لیے تیار ہے تاکہ  دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچا یا  جا سکے  اور خطے اور دنیا میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جا سکے ۔