نو ستمبر کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ سے اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملاقات کی، جو ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور اسپین نے مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران فریقین نے ہر سطح پر قریبی تبادلے اور بات چیت برقرار رکھی ہے اور نئے شعبوں میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو فروغ دیا ہے۔ اگلے سال چین اور اسپین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ باہمی احترام اور مساوی سلوک کی بنیاد پر فریقین کو طویل المیعاد نقطہ نظر اپنانا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے مواد کو مسلسل فروغ دینا چاہیے، طویل مدتی اور مستحکم چین اسپین تعلقات کی تعمیر کرنی چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح پر لے جانا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اصلاحات اور کھلا پن ، چین کی جانب سے طویل مدتی عمل کے ذریعے تلاش کیا جانے والا ایک صحیح ترقی کا راستہ ہے اور یہ بلا تعطل جاری رہے گا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے منظم انتظامات کیے گئے، جس سے چین اور اسپین کے درمیان تعاون کو گہرا اور وسیع کرنے کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ اسپین چینی کاروباری اداروں کو اسپین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے منصفانہ، شفاف، محفوظ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرنا جاری رکھے گا۔ چین گلوبل ساؤتھ کو درپیش تھرڈ پارٹی مارکیٹوں میں اسپین کے ساتھ تعاون بڑھانے، اقوام متحدہ اور جی 20 جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی امن و استحکام اور انسانی ترقی کے مقصد میں مزید مثبت توانائی فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔