اگست میں صارفین کی اشیا ء کی قیمتوں میں سال بہ سال 0.6 فیصد اضافہ

2024/09/09 10:26:44
شیئر:

اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں چین میں  صارفین کی اشیا  کی قیمت یعنی سی پی آئی  میں سال بہ سال 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ ان میں شہری علاقوں  میں 0.6 فیصد اور دیہی علاقے میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 2.8 فیصد اور غیر غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ صارفین کے سامان کی قیمتوں میں 0.7 فیصد اور خدمات کی قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری سے اگست کے دوران  سی پی آئی  میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ ہواہے۔