سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کا سترہویں پیرا اولمپک گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد کو مبارکباد کا پیغام

2024/09/09 10:19:28
شیئر:

نو ستمبر   کو  کمیونسٹ پارٹی آ چائنا  کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے  سترہویں  پیرا اولمپک گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد کو مبارکباد کا پیغام  بھیجا جس میں  پیرس پیرا اولمپک گیمز میں شاندار  کامیابیوں  اور نتائج   پر  خوشی کا اظہار کیا گیا ۔

مبارکباد کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ  پیرا اولمپکس گیمز میں چینی کھیلوں کے وفد نے 94 گولڈ میڈل، 76 سلور میڈل اور 50  براوئنز  میڈل   جیت کر   مادر وطن  کے لئے اعزازات حاصل کئے ہیں اور عوام کو بھرپور خوشی فراہم کرتے ہوئے    دنیا کو کھیلوں کے حوالے سے  چینی جذبے اور اس کے حقیقی چہرے کو دکھایا ہے۔ پیغام میں تمغے جیتنے والوں پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے  اور  امید بھی ظاہر کی گئی  ہے   کہ خصوصی افراد  کے لیے کھیلوں کی اس  شاندار روایت کو آگے بڑھا یا جاتا رہے گا ، ان کی  زندگی میں ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی  اور  معاشرے  کے پراعتماد اور مضبوط ہونے، حوصلے سے آگے بڑھنے، اور چینی طرز کی جدیدیت کے عمل  کو   مشترکہ طور پر  آگے  بڑھانے کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔