زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے،آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل

2024/09/10 09:29:23
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  نو ستمبر  کو  آسٹریا کے شہر ویانا میں  جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا کہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال اب بھی بہت خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ  زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کو دھماکوں، ڈرون حملوں اور بیرونی توانائی کے ذرائع میں  بار بار بندشوں جیسے چیلنجوں کا سامنا  ہے  جو  جوہری حادثے کا زیادہ  خطرہ  پیدا کرتا ہے . اس سے قبل زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاورز میں سے ایک میں   آگ لگ گئی تھی جسے منہدم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ  اس وقت  بھی  زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے چھ ری ایکٹر یونٹ   "کولڈ شٹ ڈاؤن" کی حالت میں ہیں۔ آئی اے ای اے کے مطابق ان ری ایکٹروں  کو اس وقت تک دوبارہ شروع نہیں کیا جائے گا جب تک یہ تنازعہ جاری ہے  کیوں کہ یہ    جوہری تحفظ کو خطرے میں ڈالتا رہے گا۔