پہلے چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ہیومن رائٹس گول میز اجلاس کا برازیل میں انعقاد

2024/09/11 17:10:23
شیئر:

دس تاریخ کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پہلا چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ہیومن رائٹس گول میز اجلاس منعقد ہوا۔ یہ چین اور لاطینی امریکہ اور کیریبین کے درمیان انسانی حقوق کے شعبے میں پہلا ادارہ جاتی تبادلہ اور سیمینار ہے۔ اس موقع پر چین اور لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے شعبے کے 120 سے زائد سینئر حکام، ماہرین اور اسکالرز کے ساتھ ساتھ متعلقہ سماجی تنظیموں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں نے انسانی حقوق کے ترقیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اتفاق رائے سامنے آیا۔

چائنیز ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن کے صدر بائی ما چھی لین نے اپنے خطاب  میں کہا کہ چین اور لاطینی امریکی ممالک  سلامتی کے مشترکہ تصور، مشترکہ ترقی کے تصور، ہم آہنگ تہذیب کے تصور، تکثیری انسانی حقوق کے تصورات کا احترام اور وکالت کرتے ہیں، بات چیت کے ذریعے انسانی حقوق پر فعال اتفاق رائے تشکیل دیتے ہیں، انسانی حقوق کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹتے ہیں، اور انسانی حقوق کی تہذیب کی ترقی کو مسلسل فروغ دیتے ہیں۔

اینڈیئن پارلیمنٹ کے صدر اور پیرو انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل پالیٹکس کے صدر  گاستاو ولار کا خیال ہے کہ  اس وقت دنیا کو جنگ ، بین الاقوامی تجارت، غذائی تحفظ، ماحولیاتی تحفظ وغیرہ میں چیلنجز کا سامنا ہے، اور ہمیں متعلقہ پالیسیاں تشکیل دینی چاہئے، عالمی گورننس ماڈل میں اصلاح کرنی چاہئے، اور ایک بہتر مستقبل بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے.