کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے دس سے گیارہ تاریخ تک شمال مغربی چین کے صوبہ شائن شی کے شہر باؤجی اور ہمسایہ صوبے گانسو کے شہر تیان شوئی کا دورہ کیا۔باؤجی شہر میں، شی جن پھنگ نے باؤجی برونز میوزیم اور ویہے ایکولوجیکل پارک کا معائنہ کیا تاکہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور استعمال کو مضبوط بنانے اور دریائے ویہے کے ماحولیاتی تحفظ اور انتظام کی مقامی صورتحال کو سمجھا جا سکے۔ تیان شوئی شہر میں، شی جن پھنگ نے فوشی ٹیمپل، ضلع مائی جی میں نان شان ایپل بیس اور مائی جیشن گروٹوز کا معائنہ کیا تاکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ اور میراث کے مقامی فروغ اور مقامی خصوصیت کی حامل پہاڑی پھلوں کی جدید صنعت کی ترقی کے بارے میں دریافت کیا جا سکے۔