چین کی ہانگ کانگ سے متعلق امور میں امریکی مذموم اقدام کی شدید مخالفت

2024/09/11 17:15:32
شیئر:

گیارہ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان کی جانب سے ہانگ کانگ سے متعلقہ بل کی حالیہ منظوری کے بارے میں پوچھا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ  ہم ہانگ کانگ سے متعلق معاملات میں ہیرا پھیری اور ہانگ کانگ کی ترقی کو دبانے میں امریکی فریق کے مذموم اقدام سے شدید اختلاف کرتے ہیں اور اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ متعلقہ بل معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو سیاسی رنگ دیتے ہیں اور جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے غیر ملکی اداروں کو بدنام کرتے ہیں، جو انتہائی منفی نوعیت کا اقدام ہے۔ ہانگ کانگ امریکہ میں تجارتی سرپلس کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور 1200 سے زائد امریکی کمپنیوں نے ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری کی ہے، اور امریکہ کے  اس اقدام سے بلآخر  خود امریکہ کے اپنے مفادات کو ہی نقصان پہنچے گا.