11 ستمبر کو ، چینی صدر شی جن پھنگ نے عبدالماجد تیبن کو الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور الجزائر کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز ثمرات برآمد ہوئے ہیں، بین الاقوامی امور میں قریبی تعاون اور روایتی دوستی گہری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین الجزائر تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر عبدالماجد تیبن کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ اس سال چین الجزائر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کو سیاسی باہمی اعتماد کو مزید بڑھانے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور گہرا کرنے نیز مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کے وسیع تر امکانات کو کھولنے کے موقع کے طور پر لیا جا سکے۔