غزہ میں پناہ گزینوں کی بستی پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مذمت

2024/09/11 09:39:40
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ترجمان کے ذریعے ایک بیان جاری کیا جس میں جنوبی غزہ  کی پٹی میں خان یونس  کے علاقے میں پناہ گزینوں کی بستی پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

 قبل ازیں فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دس  ستمبر  کو  صبح سویرے اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے علاقے مہواسی میں بے گھر افراد کے خیمہ کیمپ پر فضائی حملہ کی ا جو   اسرائیل کی  حد بندی کے مطابق ایک  'ہیومینیٹیرین سیکیورٹی زون' میں  ہے ۔ غزہ کی پٹی کے شہری دفاع نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں 40 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔

 علاوہ ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ  قومی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف اسرائیل کے مسلسل ہولناک حملے اور جارحیت کی کارروائیاں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ مصر  کی وزارت خارجہ  نے بھی اسی دن اس  اسرائیلی  حملے کی مذمت کی ۔