چائنیز ہیومن رائٹس ریسرچ ایسوسی ایشن کے صدر بائی ما چھی لین کی قیادت میں ایک چینی وفد نے 2 سے 10 ستمبر تک میکسیکو، چلی اور برازیل کا دورہ کیا ۔
وفد نے انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کے بارے میں چینی صدر شی جن پھنگ کے اہم تصورات کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے معاصر چینی تصور کے گہرے معنی کو اجاگر کیا اور انسانی حقوق کی نظریاتی تحقیق، انسانی حقوق سے آگاہی کی مقبولیت، انسانی حقوق کی حکمرانی کے تحفظ اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی تبادلے میں چین کے اقدامات اور کامیابیوں کا تعارف کرایا۔
تینوں ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے چین کے انسانی حقوق کی ترقی کے تصور، راستے اور کامیابیوں کو انتہائی سراہا، انسانی حقوق کی ترقی کے تجربے سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، اور انسانی حقوق کے شعبے میں مشترکہ طور پر تبادلے اور تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔
میکسیکن سینیٹر انایا نے کہا کہ لوگوں کی خوش حال زندگی کو سب سے بڑا انسانی حق سمجھنا ایک انتہائی ترقی یافتہ تصور ہے اور چین کے خیالات اور طرز عمل نمایاں طور پر آگے ہیں۔