چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2024(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 12 سے 16 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس خدمات میں تجارت کے میدان میں دنیا کی پہلی اور سب سے بڑی جامع نمائش ہے۔ اپنے آغاز سے لے کر اب تک اس نمائش نے 197 ممالک اور خطوں سے 900,000 سے زائد نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ 800 سے زائد غیر ملکی کاروباری انجمنوں اور اداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اس سال کی نمائش کا موضوع "عالمی خدمات، مشترکہ خوشحالی" ہے۔اس سال مجموعی طور پر 83 ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں نمائش میں شرکت کر رہی ہیں جن میں 13 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں ایسی ہیں جو پہلی بار آف لائن شرکت کر رہی ہیں ۔ 420 سے زیادہ فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں نے اپنی آف لائن شرکت کی تصدیق کی ہے۔