11 ستمبر کو تیسری " بیلٹ اینڈ روڈ " دانشورانہ املاک اعلیٰ سطحی کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین " بیلٹ اینڈ روڈ " انیشی ایٹو کے تحت دانشورانہ املاک کے تعاون کی مضبوطی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے بیلٹ اینڈ روڈ دانشورانہ املاک کے تعاون سے نتیجہ خیز ثمرات حاصل کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین " بیلٹ اینڈ روڈ " کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں دانشورانہ املاک کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون کے اقدام پر عمل درآمد کیا جائے اور ڈیٹا اور اطلاعاتی وسائل کے عام اشتراک کو فروغ دیا جائے۔ اعلیٰ سطحی دانشورانہ املاک کے تحفظ کو لاگو کرنے کے لیے مل کر کام کیا جائے، قانون کے مطابق ہر قسم کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کی جائے، ای کامرس املاک دانش کے تحفظ کو بہتر بنایا جائے، اور ایک بہتر اختراعی ماحول کی تشکیل میں حمایت فراہم کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی دانشورانہ املاک کے نظم و نسق کے نظام کو زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں ترقی دینے کے لیے ہاتھ ملائے جائیں۔