صدر شی جن پھنگ کی زیرصدارت دریائے زرد کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے بارے میں ایک سمپوزیم کا انعقاد

2024/09/12 19:36:25
شیئر:

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،  صدر مملکت  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 12 تاریخ کی سہ پہر صوبہ گانسو کے لانچو شہر میں  دریا زرد  کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو جامع طور پر فروغ دینے کے موضوع پر ایک سمپوزیم کی صدارت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  سی پی سی  کی 20 ویں قومی کانگریس اور 20 ویں سینٹرل کمیٹی کے تیسرے  کل رکنی  اجلاس کی روح کو ایمانداری سے نافذ کرنا، تحفظ اور حکمرانی پر توجہ مرکوز کرنے کے تزویراتی تقاضوں کو مضبوطی سے سمجھنا، محرک قوت کے طور پر مزید گہری اصلاحات کرنا، ماحولیاتی ترجیحات اور سبز ترقی پر عمل کرنا، پانی کے تحفظ کی ترجیحات پر عمل کرنا، مقامی حالات کے مطابق اقدامات کو اپنانا اور  مجموعی منصوبہ بندی اور مربوط پیش رفت کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ  ماحولیاتی تحفظ کو نئی سطح پر فروغ دیا  جا سکے ،   سبز تبدیلی میں نئی پیش رفت ہو سکے ،اعلیٰ معیار کی ترقی میں نئی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں ، لوگوں کی زندگیوں میں نئی بہتر تبدیلیاں لائی جا سکیں ، اور دریائے زرد کے طاس میں ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی ایک نئی صورتحال پیدا کی جا سکے ۔